Monday, May 20, 2024

ایران سے کشیدگی ، عرب ریاستوں کے تین ہنگامی اجلاس کل ہوں گے

ایران سے کشیدگی ، عرب ریاستوں کے تین ہنگامی اجلاس کل ہوں گے
May 29, 2019
مکہ ( 92 نیوز) ایران سے کشیدگی کے تناظر میں عرب ریاستوں کے تین ہنگامی اجلاس کل مکہ مکرمہ میں ہوں گے ۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران سے کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے اجلاسوں مین  میں خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کی رکن ریاستوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاسوں میں مشرق وسطیٰ میں ہونےوالی حالیہ جارحیت اور اس کے مضمرات پر بات ہوگی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا نے واضح کردیا ہے کہ مشترکہ مفادات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے سے پہلے عرب اور مسلم اتحادیوں کو اعتماد میں لیاجائے گا۔ دوسری جانب  دوسال بعدپہلی مرتبہ قطری امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کاطیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈہوگیا۔قطری امیر کو بھی سعودی فرمانرواکی جانب سے دعوت نامہ بھجوایاگیاتھا جس میں ان کی شرکت متوقع ہے ۔