Thursday, March 28, 2024

ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر سستا نہ ہو سکا

ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر سستا نہ ہو سکا
November 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر سستا نہ ہو سکا، شہر کے مختلف بازاروں لال لال ٹماٹر 300روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے ۔ ٹماٹر کے آسمان کو چھوتے نرخ کم نہ ہو سکے ،  کراچی کی سبزی منڈی میں ایران سے ٹماٹروں سے لدے کنٹینرز آنے کے باوجود دکانداروں کی من مانیاں زوروں  پر  ہیں ، شہری تاحال ٹماٹر تین سو روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر سستا نہ ہو سکا ، ٹماٹروں کی قیمتوں میں ہوئے  ہوشربا اضافے سے پریشان  شہری سمجھتے ہیں کہ ایک بحران پیدا کر کے منافع خوری  کی  جا رہی ہے ، متعلقہ حکام ٹماٹر کی قیمتیں معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کریں ۔ سبزی فروش کہتے ہیں کہ ان کا ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ، مال منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے،دوسری طرف ہول سیلرز کا موقف ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب  ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی اسی لئے طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹماٹر درآمد کئے ہیں۔