Sunday, May 5, 2024

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، امریکی وزیر خارجہ

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، امریکی وزیر خارجہ
May 15, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے روس میں  بیان دیا کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، مفادات پر حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔ امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی میں اضافے کے بعد خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔امریکا نے عراق میں موجود غیر ضروری سفارتی عملے کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ، ساتھ ہی شہریوں کے لئے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔

امریکا کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا  کہ واشنگٹن ایران سے جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر امریکی مفادات پر حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ادھر ایران کے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی جنگ کو خارج از امکان قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے خامنہ ای نے واضح کیا کہ اس پر امریکا سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی چل رہی ہے، امریکا اپنے لڑاکا طیارے اور بحری بیڑے بھی مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے۔