Friday, March 29, 2024

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، امریکی صدر

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، امریکی صدر
June 24, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی  کے خاتمے کیلئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ،وزیرخارجہ مائیک پومپیواور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انورقرقاش نےمذاکرات کی بات کی  ہے ، ٹرمپ کہتے ہیں وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے، پومپیو کہتے ہیں واشنگٹن مذاکرات کیلئے تیارہے۔ ایک ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عمان کے ذریعے  تہران کوکوئی پیغام نہیں بھیجا، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں  چاہتے،انہوں نے کہا ایٹمی ڈیل  ہوگی مگر وہ ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا وہ اس معاملے پرجلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کادورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انورقرقاش نے بھی مذاکرات کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی آوازیں خطے میں پائیدار امن کیلئےاہم ہیں،کشیدگی کاخاتمہ ضروری اورمسئلےکاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ میں ہونےوالے ایک اجلاس میں امریکامخالف شدیدنعرےبازی کی گئی، اس موقع پر ایرانی ڈپٹی اسپیکرمسعود پزشکیان  کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو جھکا نہیں سکتا۔