Sunday, May 5, 2024

ایران سے بلوچستان آنیوالے 273 افراد کی اسکریننگ مکمل، کوئٹہ روانہ

ایران سے بلوچستان آنیوالے 273 افراد کی اسکریننگ مکمل، کوئٹہ روانہ
February 29, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کرونا وائرس کے حملے کے بعد ایران سے بلوچستان میں داخل ہو نے والے 273 افراد کی اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ سے نکال کر قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ایران سے تفتان پہنچنے والے افراد کو پاکستان ہائوس قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ آج مزید 15 سو 2 ہزار قریب زائرین پاکستان آئیں گے۔