Thursday, May 9, 2024

ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، سخت ردعمل کا انتظار کریں، ایرانی سفیر اقوام متحدہ

ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، سخت ردعمل کا انتظار کریں، ایرانی سفیر اقوام متحدہ
January 6, 2020
نیویارک (92 نیوز) ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، سخت ردعمل کا انتظار کریں، ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کا قتل ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔ ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے نام خط میں لکھا کہ مجرمانہ کارروائی عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں خصوصاً اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی چینل کو انٹرویو مجید تخت روانچی نے کہا کہ اپنے عزیز فوجی سربراہ کیخلاف امریکی کارروائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ایران سخت رد عمل دے گا، کہاں؟ کب؟  کیسے؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن رد عمل ضرور آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کا رد عمل بھی فوجی کارروائی ہی ہوتی ہے۔