Saturday, April 27, 2024

ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری،ٹرمپ انتظامیہ کل نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی

ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری،ٹرمپ انتظامیہ کل نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی
May 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کل نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات بیان کریں گے۔ وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خدوخال بھی واضح کریں گے۔  امریکی وزارت خارجہ کے مطابق بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملے پر  اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور  وسیع سوچ اپنائی جاسکے ۔