Saturday, May 4, 2024

ایران ، بھارت، بنگلہ دیش سمیت دنیاکے کئی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

ایران ، بھارت، بنگلہ دیش سمیت دنیاکے کئی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے
August 22, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) پاکستان اور برطانیہ کیساتھ ساتھ ایران، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں امت مسلمہ  آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے ۔ ہمسایہ ملک بھارت میں آج مسلم کمیونٹی مذہبی جوش و خروش سے عیدالاضحیٰ منارہی ہے ،کلکتہ، ممبئی اور دہلی سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔ بنگلہ دیش میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے ،بنگلہ دیش کی مسلمان کمیونٹی سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے قربانی بھی کر رہی ہے ۔ ایران میں لاکھوں مسلمانوں نے آج عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھی اور امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔ روہنگیا میں مقیم مسلمان کمیونٹی نے مہاجر  کیمپوں میں آج عید الاضحیٰ کی نماز اداکی۔