Sunday, May 5, 2024

ایران اور عراق میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 470 تک پہنچ گئی

ایران اور عراق میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 470 تک پہنچ گئی
November 15, 2017

تہران (92 نیوز) ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چار سو ستر تک پہنچ گئی ہے۔ عراق  میں بیس افراد ہلاک اور سينکڑوں زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھرہو گئے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی صدر بھی متاثرین کا غم بانٹنے کرمان شاہ پہنچ گئے۔ ايرانی صدر حسن روحانی نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کی تعمير نو کے عمل میں تیز رفتاری کی يقين دہانی کرائی اورکہا کہ انتظاميہ اس سلسلے ميں امداد کے ساتھ متاثرین کو قرضے بھی فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ ايران ميں منگل کو يوم سوگ بھی منايا گیا۔