Thursday, May 9, 2024

ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے ، علی ربیعی

ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے ، علی ربیعی
June 2, 2021

تہران (92 نیوز) ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا ہے ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا  ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کیلئےایران اورعالمی طاقتوں کے مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا اب جوہری معاہدے کی بحالی میں کوئی بڑی رکاوٹ باقی نہیں رہی اور معاہدے پر واپسی کیلئے فریقین کو مطلوبہ اقدامات کی بنیادی سمجھ ہے۔

علی ربیعی نے کہا گو کہ امریکی پابندیوں اور نیوکلیئر سائنس میں ایرانی ترقی کی وجہ سے کچھ پیچیدگیاں ابھی باقی ہیں لیکن ایرانی صدارتی انتخابات سے قبل فریقین میں معاہدے کی تجدید پر اتفاق کا امکان ہے۔