Friday, May 10, 2024

ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے میں پاکستان کو کامیابی ملی ، وزیر اعظم

ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے میں پاکستان کو کامیابی ملی ، وزیر اعظم
August 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب  کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، جس میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔ادھر وزیراعظم پاکستان سے افغان صدر کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے عرب نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی پرگفتگو کی ،  وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب  کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بندنہیں ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے  ، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی روکنے میں کامیاب رہا۔

وزیراعظم عمران خان عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیاگیا مکمل طور پر 5 اگست بروز بدھ کو نشرکیا جائے گا۔

دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کرکے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پربات چیت کی ہے۔افغان صدر نے وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ دوران گفتگو کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پرعمران خان نے افغانستان میں کورونا کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغان حکومت کورونا وبا پر جلد قابو پا لے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزگارمحفوظ بنانے اورمعاشی سرگرمیوں کے جاری رہنے پرتوجہ دی گئی۔ ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پربھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔