Thursday, April 25, 2024

ایران اور جنوبی کوریا میں بھی عوام کشمیریوں کےحق میں نکل آئے

ایران اور جنوبی کوریا میں بھی عوام کشمیریوں کےحق میں نکل آئے
August 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایران سے بھی آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے  جہاں  تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں طلبہ شریک ہوئے، مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ تہران ہی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ ادھر جنوبی کوریا میں بھی کشمیر کی آزادی اور بھارت مخالف نعرے لگ گئے، سیئول میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کی خاتون کارکن شازیہ علمی نے مظاہرین سے الجھنے کی کوشش کی۔ تاہم بھارت مخالف نعروں پر وہ بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئیں۔