Thursday, April 18, 2024

ایران اور امریکہ ایٹمی پروگرام پر معاہدے کیلئے پرامید

ایران اور امریکہ ایٹمی پروگرام پر معاہدے کیلئے پرامید
June 28, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے کےلئے پرامید ہیں تاہم انتہائی سخت معاملات پر بات چیت کے مراحل سے گزرنا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ممکنہ معاہدے کےلئے چند انتہائی سخت معاملات درپیش ہیں جس کے لیے حتمی کوشش کرنا ہوگی۔ ویانا میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ بند کمرے میں مذاکرات کے دور کا آغاز ہوا جس میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے متفق ہیں کہ فریقین کوحتمی معاہدے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی تاہم اس بات کا دارومدار کئی چیزوں پر ہے اور سب مل کر ان باتوں پر نظر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا اگر دوسرا فریق مثبت اقدام کرتا ہے اور بے تحاشہ مطالبات پیش نہیں کرتا تو یقینی طور پر کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے جو سب کے مفاد میں ہو گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ فیبوس نے کہا ہے کہ تین شرائط پر بات چیت باقی ہے۔