Thursday, April 25, 2024

ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ‏

ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ‏
May 11, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ،ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ۔  ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ باز رہے ورنہ امریکی فوجی بیڑے کوایک میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے خلاف امریکی جارحانہ حکمت عملی کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ۔ پہلے ایران پر اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں پھر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ان اقدامات کے بعد اب مشرق وسطیٰ میں نیا امریکی جنگی بحری بیڑا بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں بمبار اسکواڈرن بھی شامل ہے۔ امریکی اقدام کے جواب میں ایران نے بھی شدید ردعمل دیا اور دھمکی دی کہ تہران کے خلاف معاشی جارحیت جاری رہی تو عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب سربراہ یداللہ جیوانی کا کہنا۔امریکی ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی ہمت نہیں کریں گے۔ دونوں ممالک اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں اور ایک غلطی پورے مشرق وسطی کو راکھ بنا سکتی ہے۔