Sunday, May 19, 2024

ایران اور امریکا میں کشیدہ صورتحال خطرے کی گھنٹی ہے ، اعتزاز احسن

ایران اور امریکا میں کشیدہ صورتحال خطرے کی گھنٹی ہے ، اعتزاز احسن
May 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ایران اور امریکا میں کشیدہ صورتحال خطرے کی گھنٹی ہے ، ذرا سی چنگاری سے آگ لگ سکتی ہے ۔ ہمیں معاملے کی سنگینی کو دیکھ کر چلنا ہوگا۔ ایران امریکہ تنازع پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ  امریکہ نے شام، عراق اور افغانستان کو برباد کرکے رکھ دیا اور اب خلیج فارس میں  بحری بیڑے بھیج رہا ہے۔ اس وقت ایران یا امریکہ سے غلطی سے راکٹ فائر بھی ہوگیا تو پورا ریجن تباہ ہو جائے گا۔ رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے سے پہلے ہمارے حکمران بھیک نہ مانگنے کا دعوی کرتے تھے مگر ہوا کیا اقتداد کی مسند پربراجمان ہوتے ہی کشکول لی اور سعودیہ پہنچ گئے۔ بھارتی انتحابات پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مودی کے الیکشن میں کامیابی  کے بعد  مسائل اپنی جگہ جوں کے توں رہیں گے۔ اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھاکہ  مودی کا کشمیر کے بارے میں موقف نہیں بدل سکتا لیکن وہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش بھی کرے گا ۔ بچیوں سے زیادتی کے  حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس برح واقعات پر سخت تشویش ہے  معلوم نہیں معاشرہ کو کیا ہورہا ہے۔