Monday, May 13, 2024

ایران امن پسند ممالک کے لئے بڑا خطرہ ہے، ٹرمپ

ایران امن پسند ممالک کے لئے بڑا خطرہ ہے، ٹرمپ
September 25, 2019
نیویارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن پسند ممالک کو سب سے بڑا خطرہ ایران سے ہے، ایران کو ایک ایٹمی ملک بننے کی کبھی اجازت نہیں دے سکتے، میں امریکی مفاد کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دوں گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا سعودی عرب پر حملے بعد ہم نے ایران پر بڑے پیمانے پر اقتصادی پابندیاں عائد کیں تھیں، کئی دہائیوں سے کچھ ممالک نے تجارت کا استحصال کر رکھا ہے۔ جو ممالک جمہوریت چاہتے ہیں انہیں اس کی حفاظت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی فوج کو نئے سرے سے کھڑی کر رہا ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے بجائے حملے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا امریکا چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر شی جنگ پن ایک عظیم لیڈر ہیں، 2001 میں چین کو عالمی تجارتی تنظیم میں شامل کیا گیا، چین ایک بڑی معیشت ہے لیکن اسے دوسرے ممالک کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔