Sunday, September 8, 2024

ایدھی نے اپنی آنکھیں بھی عطیہ کردیں ، فیصل ایدھی کی نمازجنازہ کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کی درخواست

ایدھی نے اپنی آنکھیں بھی عطیہ کردیں ، فیصل ایدھی کی نمازجنازہ کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کی درخواست
July 9, 2016
کراچی(92نیوز)عمر بھر انسانیت کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی آنکھیں ان کی وصیت کے مطابق عطیہ کر دی گئی ہیں ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے ان کی نماز جنازہ کے لئے سڑکیں بند نہ کرنے کی درخوست کی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ تفصیلات کےمطابق زندگی  میں مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی نے موت کے بعد بھی کار خیر جاری رکھا اور اپنی آنکھیں بھی انسانیت کے لئے عطیہ کر گئے عبدالستار ایدھی  کے بیٹے فیصل ایدھی کے مطابق ان کے مرحوم والد نے اسی کی وصیت کی تھی۔ فیصل ایدھی نے واضح کیا کہ شدید  صدمے کے  باوجود ایدھی کی سروسز بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ   رک نہ پائے۔ فیصل ایدھی نے  درخواست کی کہ عبدالستار ایدھی کی  نماز جنازہ کے لئے سڑکیں بند نہ کی جائیں اور نہ ہی انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا کیجائےکیونکہ وہ چاہتے ہیں  ان کے درویش صفت  والد کا سفر آخرت بھی ان کی زندگی کی طرح سادہ ہو اور ان کی آخری رسومات کے  باعث  کسی بھی انسان کو مشکل نہ اٹھانی پڑے۔