Wednesday, April 24, 2024

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے تصدیق کر دی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس بڑھنے لگا ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ فیصل ایدھی نے گزشتہ روز نجی ہسپتال سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا ۔ فیصل ایدھی کی آج رپورٹ آئی جو مثبت تھی جس کے بعد فیصل ایدھی نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا۔ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم کے فوکل پرسن کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان کا موقف سامنے آ گیا ۔ انہوں نے کہا حالات اور خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیسٹ بارے رائے دوں گا۔ وزیراعظم ابھی کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں۔