Friday, April 19, 2024

ایدھی فاؤنڈیشن کی نریندر مودی سے ایک کروڑ کی امداد لینے سےمعذرت

ایدھی فاؤنڈیشن کی نریندر مودی سے ایک کروڑ کی امداد لینے سےمعذرت
October 27, 2015
کراچی(92نیوز)ایدھی فاؤنڈیشن نے گیتا  کی  دیکھ  بھال کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ایک کروڑکی امداد لینےسےمعذرت کرلی۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ حکومتوں سےامداد لینا ایدھی فاؤنڈیشن کی پالیسی نہیں اور یہ بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اس لئے بھارتی وزیراعظم سے امدادی رقم نہیں لی جاسکتی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایدھی فاؤنڈیشن اپنے تمام اخراجات چندے سے پورا کرتی ہے اور  کبھی کسی حکومت سے کوئی امداد نہیں لی۔ واضح رہے کہ  نریندر مودی نے گیتا کی دیکھ بھال پر ایدھی فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔