Sunday, September 8, 2024

ایدھی صاحب نےاپنےبچوں کیلئےگھرنہیں بنایا مگربےسہارا افرادکیلئےآشیانے بنا دئیے

ایدھی صاحب نےاپنےبچوں کیلئےگھرنہیں بنایا مگربےسہارا افرادکیلئےآشیانے بنا دئیے
July 9, 2016
کراچی(92نیوز)انسانیت کے خادم عبدالستار ایدھی نے خواتین ، بچوں، بزرگوں یہاں تک کہ جانوروں کی بھی خدمت کی، ایدھی صاحب نے آج تک اپنے بچوں کے لیے تو گھر نہیں بنایا لیکن بے سہارا خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لیے آشیانے بنا دئیے یہی نہیں کراچی میں زخمی اور لاغر جانوروں کے لیے بھی شیلٹر ہوم قائم کیا۔ تفصیلات کےمطابق نومولود بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے مراکز کے باہر جھولے رکھ دئیے ملک بھر میں365مراکز میں ہر سال اوسطا235کے قریب بچوں کو جھولوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے اب تک ایدھی فاؤنڈیشن سے 20ہزار بچوں کو بے اولاد جوڑوں نے گود لیا ہے جو آج ایک بہتر زندگی گزار رہے ہیں ایدھی صاحب نے ”اپنا گھر“ کے نام سے 15مراکز بنائے جہاں غریب، گھر سے بھاگے اور ذہنی طور پر معذور بچوں کو رکھا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے مختلف شہروں میں اولڈ ہومز بھی بنائے ہیں جو بے گھر اور بے سہارا بزرگوں کے مستقل آشیانے ہیں، جن کی تمام ضروریات ایدھی فاؤنڈیشن پوری کرتی ہے ۔ انسانیت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کو انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی پیار تھا انہوں نے کراچی میں سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب زخمی اور لاغر جانوروں کے لیے پناہ گاہ بنائی ہے  جہاں ان جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج کیا جاتا ہے۔