Sunday, September 8, 2024

ایجنٹ کے بغیر ہالی وڈ میں کام مشکل سے ملتا ہے : عرفان خان

ایجنٹ کے بغیر ہالی وڈ میں کام مشکل سے ملتا ہے : عرفان خان
August 26, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں کام حاصل کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور کوئی بھی کردار حاصل کرنے کےلئے ایجنٹ کی مدد لینی ہی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کچھ سال پہلے تک مجھے ہالی وڈ سے کام نہیں ملتا تھا لیکن اب ایجنٹ کی مدد سے کام ملنے لگا ہے لیکن ایجنٹ ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کو ضرور کام ملنے لگ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایجنٹ صرف ایک پل ہوتا ہے، آپ کو کام اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر ہی ملتا ہے، ہالی وڈ میں اگر کسی اداکار کو کام چاہیے تو یہ کام ایجنٹ ہی کر سکتا ہے اور وہاں کا یہی اصول ہے۔