Tuesday, April 23, 2024

ایتھوپیا کے وزیراعظم کا اپنے فوجیوں کے ہمراہ پش اپس کا مظاہرہ

ایتھوپیا کے وزیراعظم کا اپنے فوجیوں  کے ہمراہ پش اپس کا مظاہرہ
October 15, 2018
ادیس ابابا( 92 نیوز)  افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم نے اپنے فوجیوں کے ہمراہ پش اپس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کے باہر ایتھوپیا کے فوجی جوان مظاہرہ کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ۔فوجیوں نے اپنی تنخواہ میں اضافےکا مطالبہ کیا اور مطالبے کے حق میں احتجاج کیا۔ ایتھوپین وزیر اعظم  اپنے وزیراعظم ہاؤس سے بارہر نکلے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ۔ وزیراعظم نے فوجیوں کے ساتھ مل کر پش اپس لگائیں  ۔ مذاکرات کے بعد فوجی جوان پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔