Tuesday, May 14, 2024

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابے احمد کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابے احمد کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا
December 10, 2019
 ادیس ابابا (92 نیوز) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دو ہزار انیس کیلئے نوبل انعام برائے امن سے نواز دیا گیا۔ اوسلو سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ناروے کے شاہی خاندان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ناروے نوبل کمیٹی کے چیئرمین نے ایتھوپین وزیر اعظم ابی احمد کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ انہیں یہ انعام پڑوسی ملک اریٹریا کیساتھ بیس سال سے جاری جنگ ختم کرنے کیلئے کردار کرنے پر دیا گیا۔ تقریب سے خطاب می ابی احمد نے کہا کہ افریقہ کو درپیش خطرات پر گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کا خطہ سٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ اِسے عالمی قوتوں کا میدان جنگ اور دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے ۔