Friday, March 29, 2024

ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بناتے آرمی چیف ہلاک

ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بناتے آرمی چیف ہلاک
June 23, 2019
ایتھوپیا ( 92 نیوز) ایتھوپیا کی ریاست امہارا میں بغاوت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف ہلاک ہوگئے ۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے سرکاری ٹی وی سے خطاب میں  بتایا کہ ریاست امہارا میں بغاوت کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا، انہوں نے بغاوت میں آرمی چیف  جنرل سیِئر میکونِن کے  مارے جانے کی بھی تصدیق کردی ۔ اس سے قبل  آرمی چیف کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں ، بغاوت کے دوران ریاست امہارا کے گورنر اور اُن کے مشیر کوبھی   دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایتھوپیا بھر میں انٹرنیٹ سروس اور مواصلاتی نظام معطل کردیا گیا ہے ،دوسری جانب  امریکی محکمہ خارجہ نے  ایتھوپیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے  سفارتی عملے کو عمارت میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔