Sunday, September 8, 2024

ایتھنز: کمیونسٹ پارٹی کے زیراہتمام اخراجات میں کٹوتی کیخلاف ریلی کا انعقاد، ہزاروں شہریوں کی شرکت، نعرے بازی

ایتھنز: کمیونسٹ پارٹی کے زیراہتمام اخراجات میں کٹوتی کیخلاف ریلی کا انعقاد، ہزاروں شہریوں کی شرکت، نعرے بازی
August 28, 2015
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان میں ہزاروں شہری اخراجات میں کٹوتی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کا انعقاد یونان کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ پارٹی کے پرچم لہراتے اور بیل آؤٹ پیکیج کے خلاف نعرے لگاتے ہزاروں شہری یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر نکل آئے اور کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے نکالی جانی والی ریلی میں شریک ہو کر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے سٹیگما اسکوائر میں جمع ہو گئے۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی کے رہنما دیمتریس کوتسوباس نے یورپی ممالک سے طے پانے والے بیل آؤٹ پیکیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم الیکسز سپراس نے بیل آؤٹ معاہدے پر دستخط کر کے یونان کے عوام کو پریشانی میں ڈال دیا ہے اور یہ معاہدہ یونانی عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے کمیونسٹ پارٹی اور اس کی ٹریڈ یونین پیم اخراجات میں کٹوتی کے خلاف نکالی جانیوالی متعدد ریلیوں میں پیش پیش رہی ہے۔