Thursday, May 9, 2024

ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں تیندوے کا شہری پر حملہ

ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں تیندوے کا شہری پر حملہ
March 30, 2021

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں تیندوے نے شہری پر حملہ کر دیا جس سے شہری رحیم داد زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی وڈیو بھی سامنے آ گئی۔ مقامی افراد نے تیندوے کو ڈنڈوں کے وار کرکے مار ڈالا۔

جنگلات میں خوراک کی کمی کے سبب جنگلی جانور مقامی گاؤں کا رخ کرتے ہیں، گزشتہ کئ ماہ سے  تندوے کے حملے سے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کی نااہلی سے آئے روز واقعات رُونما ہو رہے ہیں، گزشتہ سال میں گلیات کے مخلتف گاؤں میں تندوے کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔