Thursday, April 25, 2024

ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
June 30, 2019
 ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ روڈ خراب ہونے کے باعث جیپ کا ٹائر سلپ ہوا اور جیپ کھائی میں گر گئی۔ 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔