Thursday, March 28, 2024

ایبٹ آباد کی الیاسی مسجد اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے

ایبٹ آباد کی الیاسی مسجد اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے
November 28, 2017

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کی تاریخی الیاسی مسجد اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے۔ مسجد کے درمیان بہنے والا قدرتی چشمہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
یہ مسجد 1935 میں تعمیر کی گئ۔ اس مسجد کے گنبد پر بڑی مہارت سے تزئین و آرائش بھی کی گئ ہے جبکہ مسجد کی دیواروں پر اسلامی خطاطی بھی نقش کی گئ ہے۔
الیاسی مسجد کے درمیان بہنے والا قدرتی چشمہ اس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
یہ مسجد تاریخی ہونے کیساتھ سیاحتی مقام کا بھی درجہ حاصل کر گئ ہے۔ پاکستان بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں اور مسجد دیکھنے کیساتھ لذیذ پکوڑے بھی کھا کر لطف لیتے ہیں ۔
الیاسی مسجد مسلمانوں کی دین کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی بھی یاد دلاتی ہے۔ .