Thursday, May 9, 2024

ایبٹ آباد کا سیاحتی مقام ہرنو لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر

ایبٹ آباد کا سیاحتی مقام ہرنو لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر
August 4, 2020

ایبٹ آباد ( 92 نیوز) ایبٹ آباد کا سیاحتی مقام ہرنو لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہے ، شہریوں نے حکومت سے سیاحتی مقام کھولنے کا مطالبہ  کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو میں ویرانیاں چھا گئی، کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے  لاک ڈاون کے فیصلے پر جہاں دیگر شعبے متاثر ھوئے ہیں وہیں پر ایبٹ آباد کا سیاحتی مقام ہرنو بھی بری طرح متاثر ھوا ۔

سیاحوں پر پابندی کی وجہ سے بچوں کے جھولے بھی بند پڑے ہیں ۔ بچے، مقامی شہری اور تاجر سیاحتی مقامات بند ہونے سے پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ایس او پیز کے تحت سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی آمد سے  پابندی کا خاتمہ کریں تاکہ غریب لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔