Thursday, May 2, 2024

ایبٹ آباد میں جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

ایبٹ آباد میں جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق
December 15, 2020

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے کرلہ ہرنو میں جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایبٹ آباد کے علاقے کرلہ ہرنو میں تیز رفتار جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، جبکہ 12افراد زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جیپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔