Monday, May 13, 2024

ایبٹ آباد ، برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری

ایبٹ آباد ، برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری
March 11, 2020
ایبٹ آباد ( 92 نیوز) ایبٹ آباد میں کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے  سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری  ہے ، محکمہ صحت کے دو ملازمین کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں ۔ ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودہ گر گیا تھا  ، جس میں دو افراد تاحال لا پتہ ہیں ۔