Friday, May 3, 2024

ایبٹ آباد : آرمی بوٹ کیمپ میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ جاری

ایبٹ آباد : آرمی بوٹ کیمپ میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ جاری
May 17, 2016
لاہور (92نیوز) ایبٹ آباد کے بوٹ کیمپ میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔ خصوصی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ آرمی طرز کی سخت جسمانی تربیت میں پہاڑی پر چڑھنا، بیلون پش اپس اور رکاوٹیں عبور کرنا شامل ہے۔ تین کلومیٹر دوڑ اور ایک کلومیٹر سپرنٹ بھی کرائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آبادمیں جاری بوٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنزمیں سخت ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایبٹ آباد میں تربیت کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو فوجی ٹرینرز پہاڑی پر چڑھنا، بالون پش اپس، رکاوٹیں عبور کرنے سمیت دیگر مشقوں سے گزار رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو تین کلومیٹر دوڑ اور ایک کلو میٹر کی سپرنٹ ریس بھی کرائی گئی جس کامقصد ان کی پچ کے درمیان رننگ کو بہتر کرنا تھا۔ یہ کیمپ دورہ انگلینڈسے قبل کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے کےلئے لگایا گیا ہے۔