Friday, March 29, 2024

ایان کی جیل یاترا، اڈیالہ میں بھی خوب مچی دھوم رہی

ایان کی جیل یاترا، اڈیالہ میں بھی خوب مچی دھوم رہی
July 14, 2015
راولپنڈی(92نیوز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو آخر کار ضمانت پر رہائی مل ہی گئی ،کرنسی اسمگلنگ کے اس کیس میں جرم کی نوعیت سے زیادہ ماڈل کے حسن اور اداؤں کے چرچے ہوتے رہے ،سپرماڈل جب بھی عدالت پیش ہوئیں،مرکز نگاہ ٹھہریں ۔ تفصیلات کے مطابق تیس جولائی 1993کو دبئی میں آنکھ کھولنے والی ایان علی نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی جیل یاترا بھی ہوگی۔ 14مارچ 2015 کو ایان علی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے بینظیر ائرپورٹ سے گرفتار کر لی گئیں۔ کسٹمز عدالت پیش ہوئیں تو تسلی بخش جواب نہ دے پائیں جس پر کسٹمز حکام نے چارج شیٹ تیار کی، اعتراف جرم کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوئیں،یہ کیس تو   ایک طرف مگر اصل کیس تب شروع ہوا جب ماڈل نے ثابت کر دیا کہ ، ریمپ نہیں تو عدالت کی راہداری ہی سہی ، فیشن شو کے شرکا نہیں مگر بیسیوں اہلکار تو ہیں  ماڈلنگ تو یہاں بھی ہوگی دلفریب اداؤں سے میلے لوٹنے والی ایان علی جب بھی عدالت پیش ہوئیں  تو گویا سب پر بجلیاں ہی گرا گئیں، کبھی گلابی سوٹ۔تو کبھی کالا جوڑا جینز نے بھی رنگ جمایا تو ٹیٹو نے بھی جلوے بکھیرے ایان علی کی ہر پیشی  پر یوں معلوم ہوتاہے ،جیسے پیشی سے قبل جیل میں ایک میک اپ روم بھی بنایا گیاتھا ماڈل سج دھج کر جب عدالت آئی تو اہلکار بھی تکتے رہ جاتے ۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل عید جیل نہیں گھر پر منائیں گی مگر یہ بات یقینی ہے پکچر ابھی باقی ہے،شاید پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔