Saturday, May 4, 2024

ایان علی کے وکلاءکو فرد جرم کیخلاف اپیل میں ترمیم کی اجازت مل گئی

ایان علی کے وکلاءکو فرد جرم کیخلاف اپیل میں ترمیم کی اجازت مل گئی
December 14, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی پر عائد فرد جرم کے خلاف اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ماڈل ایان علی کی فرد جرم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں کسٹم کورٹ راولپنڈی کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس پر عدالت نے ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو اپیل میں ترمیم کرنے کی مہلت دے دی۔ اپیل میں ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فرد جرم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔