Monday, May 13, 2024

ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد

ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد
January 23, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ڈالر گرل  ماڈل ایان علی کے ستارے گردش میں ہیں، راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس ختم کرنے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے ملزمہ کوپیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کو پیش کیا جائے ،نہ آئی تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے ، کرنسی کی ضبطگی کیلکٹر کسٹم کی سول قانونی کارروائی ہے ۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلب کرلیا، کیس کی آئندہ سماعت 15 فروری کو ہوگی ۔