Thursday, March 28, 2024

ایان علی کیلئے برا دن !!! لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی

ایان علی کیلئے برا دن !!! لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی
June 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت ہوئی تو ماڈل ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ماڈل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوسری جانب کسٹم کے وکیل فرحت لودھی نے عدالت میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی رکھنا جرم ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے دونوں طرف سے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔