Friday, April 26, 2024

ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی، ماڈل گرل نے تیسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کر دی

ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی، ماڈل گرل نے تیسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کر دی
May 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کیخلاف کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کے جج صابر سلطان نے ایان علی کو دیر سے عدالت میں پیش کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تو ایان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی تنگ گلیاں اور میڈیا کے کوریج کیوجہ سے عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ وکیل صفائی نے ملزمہ سے کچھ دیر کیلئے ملاقات کی استدعا کی جس میں پر عدالت نے سماعت کے بعد وکلاءصفائی کو ماڈل ایان علی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ ماڈل ایان علی کی طرف سے کیس میں تیسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کردی گئی جس پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ کسٹم حکام کی طرف سے اس مرتبہ بھی مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کردی گئی۔