Thursday, March 28, 2024

ایان علی کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش، ملزمہ نے کرنسی سمگلنگ کا اعتراف کیا ہے: کسٹم حکام

ایان علی کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش، ملزمہ نے کرنسی سمگلنگ کا اعتراف کیا ہے: کسٹم حکام
June 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف عبوری چالان پیش کر دیا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کا اعتراف کیاہے۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایان علی کے خلاف عبوری چالان پیش کردیا گیا ہے جس میں ایان علی کو ملزمہ قرار دے دیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق چودہ مارچ کو ایئرپورٹ پر ایان سے پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزمہ غیرملکی کرنسی سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے پائی۔ ملزمہ نے خود کرنسی بیرون ملک لے جانے کا اعتراف کیا۔ کسٹمز حکام نے کہا کہ تمام شواہد کے پیش نظر ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کا اعتراف کیا۔ دوسری جانب وکلاءکی ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔ ایان علی کی طرف سے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔