Friday, March 29, 2024

ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس کے تانے بانے بلاول ہاوس سے جاملے

ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس کے تانے بانے بلاول ہاوس سے جاملے
May 28, 2015
کراچی(92نیوز)ایان کہاں بیٹھ کرکس نمبرسےکن نمبروں پرمعاملات طےکرتی تھی،کچھ پوشیدہ نہیں رہا۔ ماڈل ایان نے14کالزبلاول ہاؤس میں بیٹھ کرکیں،کراچی کے7علاقوں سےکالزکرتی رہی ،ایان2010سےبیرون ممالک سفرکررہی ہے،3پاسپورٹ اورمختلف ایئرلائنزاستعمال کیں تفصیلات کے مطابق ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے تانے بانےبلاول ہاؤس سے جاملے اسیر ماڈل کے دبئی میں رابطہ کار کا نمبر تحقیقاتی اداروں نے ڈھونڈ نکال،اایان علی نے کب  کسے کالز کیں  کتنے پاسپورٹس سے  کہاں سفر کیا ۔ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کا سنسنی خیز موڑ، 92نیوز نے چونکا دینے والے حقائق کا سراغ لگالیا ۔ چونکا دینے والے حقائق کا سراغ ایان علی کے موبائل نمبر کے ذریعے لگایا گیا،92نیوز نے آیان علی کی سفری تفصیلات بھی معلوم کرلیں۔ ایان علی منی لانڈرنگ تحقیقات کے دوران 14ایسی کالز کا سراغ لگایا گیا جو بلاول ہاوس میں بیٹھ کر کی گئیں۔ آیان علی کے موبائل نمبر 03332238999 ذریعے گارنش گارڈن کلفٹن، ڈی ایچ اے، مرتضی ہائیٹس، شمسی سوسائٹی، گلستان جوہر بلاک 2 اور بھٹائی آباد سے ملکی او ربین الاقوامی کالز کی گئیں۔ آیان علی کے دبئی کے رابطہ کار کا نمبر 00971561721596 بھی تحقیقاتی اداروں  نے حاصل کرلیا۔ اس نمبر پر بھی آیان علی نے اپنے موبائل فون سے بلاول ہاوس میں بیٹھ کر کالز کیں۔ ذرائع  کے مطابق 22سالہ آیان علی بیرون ملک دوروں کے لیے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کو ہی استعمال کرتی تھیں۔ آیان علی بیرون ممالک سفر کے لیے ایمریٹس ائرلائن کے ساتھ ساتھ تھائی ائر، کیتھے پیسیفک، ملائشین ائرلائنز، ترکش ائرلائن، سری لنکن ائرلائنز میں بھی سفر کرتی تھی ، دوران سفرآیان علی نے ایک ہی سریل کے تین مختلف پاسپورٹس استعمال کئے