Friday, March 29, 2024

ایان علی کو پاسپورٹ کیوں دیا ؟ کسٹمز حکام کی پٹیشن دائر کرنے کی تیاریاں

ایان علی کو پاسپورٹ کیوں دیا ؟ کسٹمز حکام کی پٹیشن دائر کرنے کی تیاریاں
December 2, 2015
لاہور (92نیوز) ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ دینے پر کسٹم حکام نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹیشن کے لیے تمام دستاویزات اکٹھی کرلی ہیں۔ کسٹم حکام کی جانب سے لاہورہائی کورٹ راولپنڈی میں پٹیشن آج ہی دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو تینوں پاسپورٹ گزشتہ روز حوالے کیے گئے تھے۔