Saturday, April 20, 2024

ایان علی کو لینے خصوصی طیارہ پہنچ گیا !!! ایک سو پچیس دن کا امتحان ختم!!! ایان علی کی رہائی میں کچھ دیر باقی

ایان علی کو لینے خصوصی طیارہ پہنچ گیا !!! ایک سو پچیس دن کا امتحان ختم!!! ایان علی کی رہائی میں کچھ دیر باقی
July 16, 2015
لاہور (92نیوز) ماڈل ایان علی کی رہائی میں کچھ دیر ہی باقی رہ گئی ہے۔ اس طرح ان کا 125دن کا امتحان اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایان علی کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ بھی پہنچ گیا ہے جس میں بیٹھ کر وہ لاہور آئیں گی۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایان علی کو ان کے بھائی کے حوالے کیا جائے گا۔ ایان علی کی دوران قید گزارے لمحات پر کچھ نظر، 14مارچ 2015ءکی صبح ایان کےلئے کچھ اچھی خبر نہیں لائی۔ بنی سنوری ماڈل لاونج سے جہاز میں سوار ہونے کا عزم لے کر نکلی مگر وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ فلائٹ سیدھا اڈیالہ میں لینڈ کرے گی۔ ایان علی کے مطابق ان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اتنی بڑی رقم لے جانا کرنسی اسمگلنگ میں آتا ہے۔ یہ تو تھا کرنسی اسمگلنگ کا کیس مگر ایان علی نے جیل میں بھی ماڈلنگ کے جوہر دکھا کر ثابت کر دیا کہ وہ ٹاپ ماڈل ہیں۔ شاہانہ طرز زندگی اور لگژری اپارٹمنٹ میں رہنے کی عادی خوبرو ماڈل ایان علی کو جیل میں 125دن رہنا پڑا لیکن ان کی عدالت پیشی سے یوں گمان ہوا جیسے ایان علی اڈیالہ میں خوش ہیں۔ رنگ برنگے ملبوسات، سنہری بالوں کے ہر پیشی پر مختلف اسٹائل اور ہلکا پھلکا میک یہ سب ایان علی کو مرکز نگاہ بنا گیا۔ ضمانت منظوری کے بعد ایان علی کی جان میں جان آئی۔ عید تو ہو گی گھر مگر جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی ایان علی نے سب سے بےوفائی کی۔ موصول ہونے والے عید کارڈ اور تحائف کو بھی ٹھکرا دیا۔ ایان علی اب دبئی جائیں گی یا کراچی میں اپنے محل میں۔ یہ تو نہیں کسی کو نہیں معلوم مگر یہ بات یقینی ہے اب ایان دولت کے ڈھیر کبھی بیگ میں نہیں رکھیں گی۔