Saturday, April 27, 2024

ایان علی چند دن میں دھماکا خیز انکشافات کرنے والی ہیں: نبیل گبول

ایان علی چند دن میں دھماکا خیز انکشافات کرنے والی ہیں: نبیل گبول
January 19, 2017
لاہور(92نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ چند روز میں ماڈل و اداکارہ ایان علی دھماکا خیز انکشافات  کرنے والی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نیوز ایٹ فائیو میں انکشافات کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا ہے کہ  ایان علی چند دن میں دھماکا خیز انکشافات کرنے والی ہیں۔  نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ماڈل گرل بتائیں گی کہ حکومت انہیں بیرون ملک کیوں نہیں جانے دے رہی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایان جو بولے گی، اس کا پاناما کے معاملے پر بھی اثر ہوگا ۔