Tuesday, April 23, 2024

ایان علی پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی !!! جوڈیشل ریمانڈ میں 6جولائی تک توسیع

ایان علی پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی !!! جوڈیشل ریمانڈ میں 6جولائی تک توسیع
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ماڈل ایان علی کو آج کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایان علی کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہے لہٰذا سینئر وکلاءوہاں مصروف ہیں جس پر کسٹم جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ اب 14دن والا معاملہ نہیں چلے گا، کیس میں پہلے ہی تاخیر ہو رہی ہے۔ عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔ ملزمہ کی خاتون وکیل کی جانب سے سماعت 14 روز تک ملتوی کرنے پر اصرار کیا گیا۔ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔