Friday, April 26, 2024

ایان علی جاتے جاتے آصف زرداری کو ڈانس سکھا گئی ، عابد شیر علی

ایان علی جاتے جاتے آصف زرداری کو ڈانس سکھا گئی ، عابد شیر علی
December 11, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ ایان علی جاتے جاتے آصف زرداری کو ڈانس کرنا بھی سکھا گئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں
سی پی او آفس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ملک کو سنوارنے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی سے کچرا صاف کروا کے دیکھائیں ۔ ایان علی کا شکر گزار ہوں جو جاتے جاتے آصف زرداری کو ڈانس کے گر سکھا گئی ۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ تین سو پچاس ڈیم بنانا تو دور عمران خان ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنا سکتے ۔ دھرنا گروپس صرف الیکشن تک صبر کرے ۔ خیبرپختونخوا عمران اور سندھ زرداری کے ہاتھ سے جاتا رہے گا ۔
چوہدری عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا معاملہ شہباز شریف دیکھ رہے ہیں ۔ اس پر سیاست نہ کی جائے ۔ تحفظ ختم نبوت کے معاملے پر علما کرام کو حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ۔