Monday, May 13, 2024

ایاز صادق کا متنازعہ بیان، کراچی کے شہری کی مقدمے کیلئے تھانے میں درخواست

ایاز صادق کا متنازعہ بیان، کراچی کے شہری کی مقدمے کیلئے تھانے میں درخواست
October 31, 2020
کراچی (92 نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے متنازعہ بیان کراچی میں شہری نے مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست دے دی۔ ن لیگی رہنماء ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر شہری نے سرسید تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے۔ اِدھر لاہور کے شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر سامنے آیا، ن لیگی رہنماء کے خلاف جگہ جگہ بینرز لگ گئے۔ ایازصادق کے خلاف شہریوں نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔