Sunday, September 8, 2024

ایاز صادق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے

ایاز صادق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے
August 25, 2015
لاہور(92نیوز)سابق  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل آج بھی دائر نہ کی جاسکی۔ اپیل دائر کرنے میں تاخیر کی وجہ ٹربیونل کے فیصلے کی نقول بروقت نہ ملنے کو قرار دیا جارہا ہے۔ سابق ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءالیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد فیصلے کیخلاف اپیل کو حتمی شکل دی گئی۔ وکلا کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے این اے ایک سو بائیس میں ضمنی انتخاب کرانے کے فیصلے کی نقول ان کو دیر سے ملی ہیں۔ وکلاءکے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں بعض دستاویزات موجود نہیں تھیں جس پر ٹربیونل کو درخواست دی گئی ہے۔ ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا ہے کہ ٹربیونل کی جانب سے اہم دستاویزات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپیل آج دائر نہیں کی جاسکی۔وکلا نے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد ٹربیونل فیصلے کے خلاف بدھ کے روز سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جائے گی۔