Tuesday, April 16, 2024

ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون پر مذاکرات کی تردید کردی

ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون پر مذاکرات کی تردید کردی
May 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے ہنما  ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن  میں نیب کے قانون پرمذاکرات کی تردیدکر دی ، کہا کہ  ہم تو چاہتے ہیں کہ دوسرے ادارے مضبوط ہوں اور نیب ختم ہی ہو جائے  ۔

لاہور میں ن لیگی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ   حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب کے قانون پر کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ، نیب کو ختم کر کے باقی اداروں کو مضبوط کرنا چائیے ۔

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اپنی طاقت کورونا کے خلاف استعمال کر ہری ہے اور یہاں اپوزیشن اور میڈیا کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے ، ڈاکٹرز جس طرف ہمیں اشارہ دے رہے ہیں اللہ نہ کرے کہ ایسی پوزیشن ہو، حکومت سے درخواست ہے کورونا پر فوکس کرے اپوزیشن کہیں نہیں جا رہی ۔