Friday, April 26, 2024

ایاد امین کی بانکی مون سے ملاقات‘ کشمیر میں وحشیانہ مظالم پر اظہارتشویش

ایاد امین کی بانکی مون سے ملاقات‘ کشمیر میں وحشیانہ مظالم پر اظہارتشویش
September 26, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے اور ان سے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا بھر میں تشویش بڑھنے لگی۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سیکرٹری جنرل یو این او سے ملاقات کی ہے۔ ایاد امین نے بان کی مون سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ دوسری جانب سیکڑوں کشمیریوں نے ہیوسٹن میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔