Sunday, April 28, 2024

ایئرچیف کا مصری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،مصری ہم منصب سے ملاقات

ایئرچیف کا مصری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،مصری ہم منصب سے ملاقات
November 2, 2015
قاہرہ(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے قاہرہ میں مصری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور مصر کے ایئرمارشل یونس السیدالمصری سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا ۔ ایئر چیف نے آپریشن ضربِ عضب میں پاکستان کی مسلح افواج اور پاک فضائیہ کے کلیدی کردارپر روشنی ڈالی گئی ۔ انہوں نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر زور دیا تاکہ باہمی ٹریننگ سے استفادہ کیا جا سکے۔ ایئرمارشل یونس السیدالمصری کمانڈر مصری فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان مصری فضائیہ کی دعوت پر مصر کے سرکاری دورہ پر ہیں۔