Sunday, May 12, 2024

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا آپریشنل ایئربیس کا دورہ

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا آپریشنل ایئربیس کا دورہ
August 13, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا۔ جے ایف 17 بی ڈوئل سیٹ طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ایف سولہ طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے ڈوئل سیٹ  طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ ایئر چیف  نے کہا کہ پاک فضائیہ میں  JF-17 ڈوئل سیٹ  اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو گی۔ سربراہ پاک فضائیہ  نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہار گزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔